خبرنامہ

زمبابوین کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ میچز کی سنچری مکمل کر لی

ہرارے (ملت + آئی این پی) زمبابوین کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ میچز کی سنچری مکمل کر لی، سری لنکا کے خلاف زمبابوین ٹیم 100 واں ٹیسٹ کھیل رہی ہے، زمبابوے یہ اعزاز پانے والی دنیا کی نویں ٹیم بن گئی ہے، اس سے قبل آسٹریلیا، انگلینڈ، پاکستان، بھارت، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بھی یہ کارنامہ انجام دے چکی ہیں۔ انگلش ٹیم 978 میچز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ زمبابوے نے 1992ء میں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا، زمبابوے نے اب تک11 میچز جیتے جبکہ 62 میں اسے ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا اور 26 ڈرا رہے۔