خبرنامہ

زمبابوے اور سری لنکا کے مابین دوسرا اور آخری ٹیسٹ اتوار کو شروع ہوگا

ہرارے ۔ 4 نومبر (اے پی پی) زمبابوے اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے مابین سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ اتوار سے ہرارے سپورٹس کلب میں شروع ہو گا۔ مہمان ٹیم سری لنکا کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ ہرارے میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے زمبابوے کو 225 رنز سے شکست دی۔