نئی دہلی ۔ ملت+اے پی پی) سابق بھارتی سپنر آرپی سنگھ نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ آرپی سنگھ کو 2005ء سے 2011ء کے دوران 14 ٹیسٹ، 58 ون ڈے اور 10 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔ آرپی سنگھ نے اپنے بیان میں کہا کہ بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی میرے لئے باعث اعزاز بات تھی اور میں ان لمحات کو ہمیشہ یاد رکھوں گا، میرے لئے یہ ایک مشکل فیصلہ تھا اور بلاشبہ مجھے اعلان کرتے ہوئے مایوسی بھی ہو رہی ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اب کرکٹ سے کنارہ کشی کا یہ صحیح وقت ہے، کیریئر کے دوران فیملی، مداحوں اور ساتھی کھلاڑیوں کے تعاون پر ان کا بہت مشکور ہوں۔