سابق بھارتی کرکٹر سید کرمانی نے آنکھیں عطیہ کرکے فیصلہ واپس لے لیا
ممبئی:(ملت آن لائن) بھارت کے سابق وکٹ کیپر بیٹسمین سید کرمانی نے بعد از موت اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان کرکے فیصلہ واپس لے لیا۔ گزشتہ دنوں سید کرمانی نے بھارتی بلائنڈ ٹیم سے ملاقات کی جوکہ ورلڈ کپ میں شریک ہورہی ہے، اس موقع پر انھیں بصارت سے محروم افراد کیلیے کام کرنے والی ایک تنظیم کی تقریب میں مدعو کیا گیا جہاں پر انھوں نے اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان کیا تاہم بعد میں ان کا کہنا ہے کہ تھا کہ کچھ معاملات کی وجہ سے وہ اپنا یہ فیصلہ واپس لے رہے ہیں تاہم ساتھ میں انھوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے اس اقدام سے آنکھیں عطیہ کرنے والے دوسرے لوگوں پر اثر نہیں پڑنا چاہیے۔