خبرنامہ

سال نو پر کرکٹ اسٹارز کی جانب سے منفرد اندازمیں مبارکباد

سال نو پر کرکٹ اسٹارز کی جانب سے منفرد اندازمیں مبارکباد

کراچی:(ملت آن لائن) نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی پاکستانی کرکٹ اسٹارزنے نئے سال کا جشن جوش و خروش سے مناتے ہوئے لوگوں کو مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی کہ نیا سال تمام لوگوں کے لیے خوشیوں سے بھرپور ہو۔
محمد عامر:
نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی محمد عامر نے ٹوئٹر پر بیوی اور بیٹی کے ساتھ بہت ہی خوبصورت تصویر شیئر کی اور دعا کرتے ہوئے لکھا کہ اگلا سال خوشیوں سے بھرپور ہو۔ تصویر میں محمد عامر ہرے رنگ کی شرٹ پہنے ہوئے ہیں جس پر’ہیپی‘ ان کی بیٹی کی شرٹ پر ’نیو‘اور عامر کی اہلیہ کی شرٹ پر ’ائیر‘ لکھا ہوا ہے۔ پاکستانی کرکٹ کے جادوگر اسپنر سعید اجمل بھی پیچھے نہیں، انہوں نے نئے سال کی آمد کے موقع پر امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 2018 ہم سب کے لیے خوشیاں اور کامیابی لے کر آئے۔ انہوں نے لکھا اپنے آس پاس موجود لوگوں کی مدد کریں اور مجھے ہمیشہ اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ راولپنڈی ایکسپریس شعیب اخترنے گزشتہ رات ہی نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے لوگوں سے ان کے عہد کے متعلق پوچھتے ہوئے کہا کہ نئے سال میں آپ نے کیا عہد کیا ہے؟