خبرنامہ

سرفراز احمد اپنی پرفارمنس سے پلیئرز کو متاثر کریں، یونس خان

سرفراز احمد اپنی پرفارمنس سے پلیئرز کو متاثر کریں، یونس خان

کراچی:(ملت آن لائن) سابق قومی کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ سرفراز احمد اپنی پرفارمنس سے کھلاڑیوں کو متاثر کریں جب کہ چیمپئنز ٹرافی کی فاتح قومی ٹیم کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں ریکارڈ ساز بیٹسمین یونس خان نے کہا کہ پاکستان وہی ٹیم تھی جس نے چیمپئنز ٹرافی جیتی لیکن اب ٹیم کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے جب کہ قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کو سمجھنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد کو اپنی فٹنس اور پرفارمنس پر توجہ دینی ہوگی، کپتان جب پرفارمنس دے گا تو کھلاڑی بھی اچھا کھیل پیش کریں گے۔

یونس خان نے مزید کہا کہ جب بھی ٹیم کو ضرورت ہوگی خدمات دینے کے لیے تیار ہوں۔