خبرنامہ

سرفراز احمد وطن واپس پہنچ گئے والدہ کی طبعیت میں بہتری

کراچی:(ملت=اے پی پی) قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد وطن واپس پہنچ گئے۔ سرفراز احمد کو والدہ کی شدید بیماری پر ہنگامی طور پرکراچی آنا پڑا،دریں اثنا رکن پی سی بی گورننگ بورڈ اورصدر کے سی سی اے پروفیسر اعجاز فاروقی بھی گزشتہ روز عیادت کیلیے اسپتال گئے، انھوں نے بتایا کہ سرفراز کی والدہ اب بہتر اور حالت خطرے سے باہر ہے، میں نے ان سے بات چیت بھی کی۔