خبرنامہ

سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں (کل) آمنے سامنے ہوں گی، پروٹیز کو 5 میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل

کینڈی : (ملت آن لائن) سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ (کل) بدھ کو کینڈی میں کھیلا جائے گا، مہمان پروٹیز کو سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ۔ جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں 5 وکٹوں اور دوسرے ون ڈے میں 4 وکٹوں جبکہ تیسرے ون ڈے کرکٹ میچ میں 78 رنز سے شکست دی تھی۔ مسلسل فتوحات کے بعد پروٹیز کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے اور وہ چوتھے اور پانچویں ایک روزہ میچ میں سری لنکا کو ہرا کر سیریز میں کلین سویپ کرنے کیلئے پرجوش ہیں جبکہ دوسری جانب شکست خوردہ سری لنکن ٹیم کا کہنا ہے کہ سیریز کے آخری دو میچ جیتنے کے لئے سر توڑ کوشش کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے 12 اگست کو کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ 14 اگست کو شیڈول ہے۔