کینڈی ۔ (ملت آن لائن) سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ (کل) اتوار کو کینڈی میں کھیلا جائیگا۔ پروٹیز ٹیم کو میزبان ٹیم کے خلاف سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔ جنوبی افریقہ نے پہلے میچ میں سری لنکن ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ اس سے قبل پروٹیز کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آئی لینڈرز کے ہاتھوں 2-0 سے وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ مہمان پروٹیز ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں میزبان ٹیم کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد اب ون ڈے سیریز میں سری لنکا کو ہرانے کا چیلنج درپیش ہے جس کے پہلے دو میچوں میں وہ کامیابی اپنے نام کر چکے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا ون ڈے کل اتوار کو کھیلا جائیگا۔ سیریز کا چوتھا ون ڈے 8 اگست جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 12 اگست کو کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ 14 اگست کو شیڈول ہے۔