دمبولا ۔ 17 اکتوبر (ملت + اے پی پی) سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی اے کرکٹ ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری چار روزہ میچ (آج) منگل سے دمبولا میں شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ پہلے میچ میں سری لنکا اے نے 7 وکٹوں سے فتح حاصل کی جبکہ دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز اے نے 333 رنز سے ہرا کر سیریز برابر کر دی۔