پالے کیلی:(اے پی پی) سری لنکا نے ایک سال میں سب سے زیادہ ٹوئنٹی 20 میچز میں ناکامیوں کا پاکستانی منفی ریکارڈ برابر کردیا۔ منگل کو پالے کیلی میں پہلے میچ میں ہار کے ساتھ ہی رواں برس آئی لینڈرز کی اس فارمیٹ میں ناکامیوں کی تعداد 12 ہوگئی، اس سے قبل پاکستان ٹیم کو 2010 میں 18 میچز میں سے ایک درجن میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا، آئی لینڈرز کی یہ 15 مقابلے میں 12 ویں ناکامی ہے۔ پالے کیلے میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو میکسویل کے جارحانہ 145 رنز کی بدولت 85 رنز سے شکست دی تھی۔