خبرنامہ

سر پر گیند لگنے کے سبب رینشا سڈنی ٹیسٹ میں مزید حصہ نہیں لیں گے

سڈنی:(ملت+اے پی پی) آسٹریلوی بیٹسمین میٹ رینشا سر پر گیند لگنے کے سبب سڈنی ٹیسٹ میں مزید حصہ نہیں لے سکیں گے۔ پاکستان سے میچ کے ابتدائی 3 روز میں دو بار گیند میٹ رینشا کے ہیلمٹ پر لگی تھی، پہلے روز جب وہ 91 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے تو عامر کے زوردار باؤنسر پر گیند لگنے سے ہل گئے مگر ٹیم ڈاکٹر نے انہیں کلیئر قرار دے دیا جس کے بعد انہوں نے سنچری مکمل کی تھی۔بعدازاں دوران فیلڈنگ تیسرے روز سرفراز احمد کے زوردار شاٹ پر گیند پھر ان کے ہیلمٹ پر لگی، تھوڑی دیر بعد انہیں سر میں درد کی وجہ سے میدان سے باہر جانا پڑا، رینشا کے میڈیکل ٹیسٹ جاری ہیں اور انہیں چند روز آرام کرنا ہوگا۔