خبرنامہ

سوئٹزرلینڈ میں آئس کرکٹ، شاہد آفریدی بھی عالمی اسٹارز کے ساتھ شریک

سوئٹزرلینڈ میں آئس کرکٹ، شاہد آفریدی بھی عالمی اسٹارز کے ساتھ شریک
سینٹ مورٹیز:(ملت آن لائن) شاہد خان آفریدی بھی فروری میں سوئٹزرلینڈ میں برف پر کرکٹ کھیلیں گے۔

اگرچہ شاہد آفریدی نے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی باقاعدہ سے مختلف ایونٹس میں کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے تاہم گریم اسمتھ فروری 2016 میں ماسٹرز چیمپئنز لیگ کے بعد پہلی مرتبہ ایکشن میں دکھائی دینگے۔ اس ایونٹ کیلیے جن بڑے ناموں کی پہلے سے تصدیق ہوچکی ہے ان میں وریندرسہواگ، محمد کیف، شعیب اختر، مہیلا جے وردنے، مالنگا، مائیک ہسی، کیلس، ڈینیئل ویٹوری، ناتھن میک کولم، گرانٹ ایلوئٹ، مونٹی پنیسر اور اویس شاہ شامل ہیں۔ یہ میچزسینٹ مورٹیز میں کھیلے جائینگے۔

آرگنائزرز کا دعویٰ ہے کہ وہ اس ایونٹ کیلیے آئی سی سی سے منظوری لے چکے ہیں۔ پلیئرز روایتی کرکٹ سامان استعمال کریں گے جن میں سرخ گیند شامل ہوگی جبکہ اسپورٹس شوز کے بجائے اسپائکس پہنے جائیں گے۔ اگرچہ 8 اور 9 فروری کو موسم بہتر رہنے اور دھوپ کی امید ہے تاہم درجہ حرارت 20 سینٹی گریڈ کے قریب ہوگا، یہ میچز مصنوعی پچ پر کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ 8 اور 9 فروری کو شیڈول ان میچز میں آفریدی کے ساتھ جنوبی افریقہ کے سابق کپتان گریم اسمتھ بھی دوسرے سپر اسٹارز کو جوائن کرینگے جن کے ناموں کا اعلان پہلے سے ہی ہوچکا ہے۔