خبرنامہ

سپاٹ فکسنگ کیس ، محمد عرفان کو چارج شیٹ تسلیم، ٹریبونل میں نہ جانے کا فیصلہ

لاہور (ملت + آئی این پی) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) سپاٹ فکسنگ کیس میں بڑا بریک تھرو، فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے پی سی بی کی چارج شیٹ کو تسلیم کرتے ہوئے ٹریبونل میں نہ جانے کا فیصلہ کرلیا ہے ، محمد عرفان آئندہ ایک دورز میں پی سی بی کی چارج شیٹ کا جواب جمع کروائیں گے۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ کیس میں ایک اہم موڑ آگیا ،فاسٹ باولر محمد عرفان نے بورڈ کے الزامات کو چیلنج نہ کر نے کافیصلہ کر لیا۔ محمد عرفان نے سپاٹ فکسنگ کیس میں محمد عرفان بورڈ کے الزامات کو تسلیم کر لیں گے ، اس سلسلے میں فاسٹ باولر آئندہ دو تین روزمیں پی سی بی کی چارج شیٹ کا باضابطہ جواب جمع کروادیں گے ،فاسٹ باولر نے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے بکیز کے رابطوں کا اعتراف کیا تھا۔ الزامات کو چیلنج نہ کرنے کے بعد محمدعرفان کا معاملہ پی سی بی کی ڈسپلنری کمیٹی کے پاس چلاجائے گا ،ڈسپلنری کمیٹی بورڈ کے اینٹی کرپشن کوڈ کی روشنی میں محمد عرفان کی سزا وجزا کا فیصلہ کرے گی۔