خبرنامہ

سچن ٹنڈولکر ’شیف‘ بن گئے، سال نو کے موقع پر دوستوں کی خاطر تواضع

سچن ٹنڈولکر ’شیف‘ بن گئے، سال نو کے موقع پر دوستوں کی خاطر تواضع

ممبئی:(ملت آن لائن) بھارت کے سابق بیٹسمین سچن ٹنڈولکر ’شیف‘ بن گئے جب کہ انھوں نے سال نو کے موقع پر اپنے ہاتھوں سے باربی کیو بناکر دوستوں کو کھلائے۔،

سچن ٹنڈولکر نے اپنی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں وہ باربی کیو تیار کررہے ہیں۔ اس میں وہ کہتے ہوئے سنائی دیتے ہیں کہ یہ نیوایئر باربی کیو اوربہت ہی خاص ہے، جیسے جیسے یہ تیار ہوتا جارہا زیادہ اچھی خوشبو آرہی ہے۔

سابق بیٹسمین نے ویڈیو کے ساتھ لکھاکہ ’مجھے خوشی ہے کہ میں نے اپنے دوستوں کیلیے سال نو کے موقع پر کھانا تیار کیا، اس سے زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ ان کو پسند بھی آیا اور وہ بدستور اپنی انگلیاں چاٹ رہے ہیں‘۔