خبرنامہ

سڈنی ٹیسٹ، پانچوں دن بار بار بارش کی مداخلت کا خدشہ موجود رہے گا

سڈنی:(ملت+اے پی پی) سڈنی ٹیسٹ میں بھی بار بار بارش کی مداخلت کا خدشہ موجود رہے گا۔ پیر کو سارا دن بوندا باندی کے بعد رات کو تیز بارش ہوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق میچ کے پانچوں روز موسم کی خرابی کھیل میں بار بار رخنہ ڈال سکتی ہے۔ گزشتہ سال آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے میچ میں بھی بارش کی وجہ سے چوتھے اور پانچویں روزایک بھی گیند نہیں پھینکی جاسکی تھی، کیوریٹر ٹام پارکر نے کہاکہ برسبین کی پچ روایتی طور پر اسپن کیلیے سازگار ہوتی ہے، توقع کرتے ہیں کہ موسم ہمیں اور شائقین کو کھیل سے لطف اندوز ہونے کا موقع دے گا، فی الحال اس حوالے سے اچھی اطلاعات نہیں ہیں۔