خبرنامہ

سکیورٹی خدشات: پی ایس ایل کا فائنل بڑی سکرینیں لگا کر دکھانے پر پابندی

لاہور (ملت + آئی این پی) پولیس نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پی ایس ایل کا فائنل بڑی سکرینیں لگا کر دکھانے پر پابندی لگادی۔ذرائع کے مطابق کیبنٹ کمیٹی لا اینڈ آرڈر میں فیصلہ کیا گیا کہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر قذافی سٹیڈیم کے علاوہ شہر کے کسی بھی پبلک مقام پر بڑی سکرین لگا کر میچ نہ دکھایا جائے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈھابہ ہوٹلوں اور ٹی سٹالز کی بھی سخت نگرانی کرنے کے بھی احکامات جاری کیے گئے ہیں جبکہ بی اور سی کلاس کیٹیگری کے ہوٹلوں کو 2 روز تک کمرے نہ دینے کی ہدایات بھی کی گئی ہیں۔