خبرنامہ

سہیل تنویر سی پی ایل کے مہنگے کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے

بارباڈوس (ملت + آئی این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر سہیل تنویر، کیربیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) 2017 کے سیزن میں کرس گیل سمیت دیگر مہنگے کھلاڑیوں کی صف میں شامل ہوگئے ۔سی پی ایل کے 2017 کے سیزن کے لیے ڈرافٹ میں کھلاڑیوں کو 14 کیٹگریوں میں تقسیم کیا گیا تھا جبکہ پاکستان کے 7 کھلاڑی اس مرتبہ لیگ میں ٹیموں کی توجہ کا مرکز بنے۔ پی ایس ایل کے کامیاب کھلاڑی کامران اکمل سے مہنگے داموں فورخت ہوئے۔پاکستانی کھلاڑیوں میں سہیل تنویر ان مہنگے کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنھیں سب سے زیادہ ایک لاکھ 60 ہزار ڈالر دیے جائیں گے۔یاد رہے کہ سہیل تنویر گزشتہ سال بھی سی پی ایل کے مہنگے کھلاڑیوں میں شامل تھے۔سی پی ایل کے مہنگے کھلاڑیوں میں کرس گیل، جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر، ویسٹ انڈیز کے لینڈل سمنز، ڈوون براوو اور کیرون پولارڈ شامل ہیں۔