خبرنامہ

شاداب خان کوسی پی ایل میں شاہ رخ خان کی ٹیم میں شامل کرلیا گیا

بارباڈوس (ملت + آئی این پی) پاکستان سپر لیگ میں اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل رآؤنڈر شاداب خان کو کیریبین پریمیئر لیگ میں کنٹریکٹ دیدیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کی ٹی 20 کرکٹ لیگ سی پی ایل میں ڈرافٹنگ کے مرحلے میں پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی شامل کرلیا گیا ہے جن میں قابل ذکر18 سالہ شاداب خان ہیں جن کو کو شاہ رخ خان کی ٹرن باگو نائٹ رائیڈرز نے 30 ہزار ڈالرز میں حاصل کیا ہے۔کیریبین پریمیئرلیگ کی ڈرافٹنگ میں سہیل تنویرکو مہنگے ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ،گیانا ایمزون وارئیرز نے سہیل تنویر کو ایک لاکھ ساٹھ ہزار ڈالرز میں خریدا ہے۔شعیب ملک کو بارباڈوس ٹرائیڈینٹ نے ایل لاکھ دس ہزار ڈالرز میں خریداجبکہ عماد وسیم،محمد سمیع اور کامران اکمل بھی لیگ کا حصہ ہونگے۔