شاداب خان ہانگ کانگ ٹی ٹوئنٹی بلٹز میں ایکشن میں نظر آئیں گے
لاہور:(ملت آن لائن) شاداب خان ہانگ کانگ ٹی ٹوئنٹی بلٹزمیں شریک ہوں گے، لیگ اسپنر کا آئی لینڈ یونائیٹڈ کیساتھ معاہدہ ہوا ہے، فرنچائزنے انہیں نائب کپتان بھی مقرر کردیا ہے۔شاداب خان نے کہا ہے کہ میرا انٹرنیشنل کرکٹ کی جانب سفر اسلام آباد یونائیٹڈ سے شروع ہوا، ہانگ کانگ میں اسی فرنچائز کی ٹیم آئی لینڈ یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہا ہوں، نائب کپتان بنایا جانا میرے لیے باعث اعزاز ہے، 19 سال کی عمر میں ایسا تجربہ خوشگوار ہے جو انٹرنیشنل کیریئر میں بہت مفید ہو گا۔یاد رہے کہ عالمی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پاکستانی پیسر حسن علی پہلے ہی آئی لینڈ یونائیٹڈ کی جانب سے کھیلنے کا معاہدہ کر چکے ہیں۔ شاداب خان آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ کی نمائندگی کے بعد اب نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان ٹیم کو جوائن کرچکے ہیں۔