لاہور:(ملت+اے پی پی) اداکارہ میرا شادی کی تقریب میں نہ بلانے پر قومی کر کٹرمحمد عامر سے ناراض ہو گئی ۔ فلم اسٹار میرا نے اپنے ایک مشتر کہ دوست کے ذریعے محمد عامر سے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ شادی اور ولیمہ کی تقریب میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر اپنا سوٹ پر تیار کروایا تھا لیکن محمد عامر نے مجھے نہیں بلایا جس پر میں ان سے ناراض ہوں لیکن پھر بھی ان کو شادی کی مبار کباد دیتی ہوں- قومی کرکٹ کے کھلاڑی محمد عامر3 روزقبل شا دی کے بندھن میں بندھ گئے تھے جب کہ کھلاڑی اپنے ولیمے کی تقریب کے چند گھنٹے بعد ہی ویسٹ انڈیز کے ساتھ ہونے والی سیریز کے لیے دبئی روانہ ہو گئے تھے۔