شارجہ(ملت + آئی این پی) پاکستان نے شارجہ ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،پاکستان کی جانب سے ابوظہبی ٹیسٹ کے سکواڈ میں 2تبدیلیاں کی گئیں،راحت علی اور سہیل خان کی جگہ محمد عامر اور وہاب ریاض کو دوبارہ ٹیم میں شامل کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے شارجہ ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،پاکستان کی جانب سے ابوظہبی ٹیسٹ کے سکواڈ میں 2تبدیلیاں کی گئیں،راحت علی اور سہیل خان کی جگہ محمد عامر اور وہاب ریاض کو دوبارہ ٹیم میں شامل کیا گیا، کپتان مصباح الحق نے ٹاس کے بعد گفتگو کے دوران کہا کہ سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ میچ جیت کر ان کی ٹیم کے کھلاڑی پر عزم ہیں کہ ویسٹ انڈیز کو سیریز کے آخری میچ میں بھی شکست دیں اور کلین سویپ کا اعزاز حاصل کریں ، ان کا کہنا تھا کہ ہم شارجہ میں ٹیسٹ جیت کر نئی تاریخ رقم کریں گے ، دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر کا کہنا تھا کہ وہ اس میچ میں کامیابی کیلئے بھرپور کوشش کریں گے تاکہ اپنی ٹیم کا مورال مزید گرنے سے بچایا جائے ۔