خبرنامہ

شاہد آفریدی نے بھی ای ین چیپل کو آئینہ دکھادیا

کراچی:(ملت+اے پی پی) پاکستان کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے بھی سابق آسٹریلوی کپتان ای ین چیپل کو آئینہ دکھا دیا۔ شاہد آفریدی نے پاکستان کی جانب سے دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کو شکست دینے کے بعد ٹویٹر پرٹیم کو مبارکباد دینے کے ساتھ چیپل کی بھی خبر لی، جنھوں نے ٹیسٹ سیریز میں اپنی ٹیم کی 0-3 سے کامیابی کے بعد آسٹریلوی بورڈ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ پاکستان ٹیم کو اپنے ملک میں مدعو ہی نہ کرے، انھوں نے مصباح الحق کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔