خبرنامہ

شاہد آفریدی کو فئیر ویل میچ ملنا چاہیے، انضمام

پاکستان:(اے پی پی) پاکستان سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق کہتے ہیں کہ سب کچھ راتوں رات ٹھیک نہیں ہوسکتا، بہتری کےلیے کوشش کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی کو فئیرویل میچ ملنا چاہیئے۔ دبئی میں میڈیا سے گفتگو میں انضمام الحق نے کہا کہ تین ماہ میں ساری چیزیں ٹھیک نہیں ہو سکتیں۔ چیف سلیکٹر کہتے ہیں کہ بہت کچھ ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے اور اس کےلیے کوششیں جاری ہیں۔ انضمام الحق نے کہا شاہد آفریدی نے اٹھارہ بیس سال کرکٹ کو دیئے ہیں انہیں فئیرویل میچ ملنا چاہییے۔