خبرنامہ

شعیب اختر کے بیٹے محمد میکائل علی کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے بیٹے محمد میکائل علی کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔پاکستانی اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیٹے کی تصویر ’’میرے دل کا ٹکڑا، میری خوشیوں کا خزانہ اور میرا پیارا بیٹا محمد میکائل علی ‘‘ کے نوٹ کے ساتھ شیئر کی ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پردھوم مچادی ہے۔ سابق فاسٹ بولرنے اس کے بعد ایک اور ٹوئٹ میں بیٹے کی شرارت کرتے ہوئے تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ’’میرا بیٹا کسی چیز کو پکڑنے کے لیے لپک رہا ہے اور اس کے لیے کسی حوالے کی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ اس کا باپ بھی ایسا ہی تھا‘‘۔ دوسری جانب سابق کرکٹر کے بیٹے کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ سابق فاسٹ بولرشعیب اختر نے 2014 میں سادگی سے شادی کی تھی۔