خبرنامہ

شکیب دوسرے کامیاب ترین بنگلہ دیشی بیٹسمین بن گئے،3 ہزار رنزمکمل

ولنگٹن:(ملت+اے پی پی) شکیب الحسن 3 ہزار ٹیسٹ رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے دوسرے بنگلہ دیشی بیٹسمین بن گئے۔ شکیب الحسن نے یہ کارنامہ نیوزی لینڈ سے جاری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں217 رنز بناکر انجام دیا، یہ ان کے کیریئر کی 71 ویں اننگز تھی، شکیب اب مجموعی طور پر 3146رنز بناکر دوسرے کامیاب ترین ملکی بیٹسمین بن گئے، تمیم اقبال 3405 کے ساتھ بدستور آگے ہیں، حبیب البشر اب 3026 کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلے گئے۔ شکیب نے کپتان مشفیق کے ہمراہ پانچویں وکٹ کیلیے 359 کی ریکارڈ شراکت بنائی، اس سے قبل کھلنا میں پاکستان کیخلاف امرالقیس اور تمیم اقبال نے 312رنز جوڑے تھے، شکیب217 رنز بناکر بنگلہ دیش کے ٹاپ اسکورر بھی بن گئے، اس سے قبل بہترین انفرادی اننگز کا ریکارڈ تمیم اقبال 206 کے پاس تھا۔