خبرنامہ

عماد وسیم بولنگ کی ٹاپ پوزیشن سے محروم

دبئی:(ملت آن لائن) آئی سی سی ٹوئنٹی20 رینکنگ میں پاکستانی بولر عماد وسیم پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئے۔ ٹوئنٹی20 رینکنگ میں پاکستانی بولر عماد وسیم کی پہلی پوزیشن سے محرومی پر بھارتی جسپریت بمرا کو ایک درجے ترقی نے ٹاپ بولر بنا دیا، افغان بولر راشد خان نے تیسرے نمبر پر حق جتایا، سموئل بدری نے چوتھی پوزیشن پائی، انھیں 2 درجے بہتری ملی جبکہ جنوبی افریقہ کے پاکستانی نژاد اسپنر عمران طاہر 2 درجے تنزلی کے باوجود ٹاپ 5میں برقرار ہیں۔
پاکستانی اسپنر شاداب خان ایک ہی جست میں 21 درجے ترقی ملنے پر 47ویں پوزیشن پر قابض ہوگئے۔ محمد عامر ترقی کے 21 زینے طے کرکے 49ویں نمبر پر پہنچے، حسن علی کو 10 درجے کی ترقی نے 63ویں پوزیشن کا حقدار بنایا، جنوبی افریقی اسپنر آرون فانگیسو 19 درجے کی چھلانگ لگاکر47ویں درجے پر آگئے۔