دبئی:(ملت+اے پی پی) عماد وسیم ٹوئنٹی 20 میں 5 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی اسپنر بن گئے، انھوں نے ویسٹ انڈیز سے سیریز کے ابتدائی میچ میں 4 اوورز میں 14 رنز کے عوض 5 وکٹوں کا سودا کیا۔ عماد وسیم سے قبل پاکستانی فاسٹ بولر عمر گل نے مختصر فارمیٹ میں دو بار 5، 5 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا تھا، انھوں نے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے خلاف یہ پرفارمنس پیش کی۔ ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میں بہترین بولنگ کا اعزاز سری لنکا کے اجنتھا مینڈس کو حاصل ہے، انھوں نے زمبابوے کے خلاف ہمبنٹوٹا پر 2012 میں 8 رنز کے عوض 6 وکٹوں کا سودا کیا جب کہ اس سے قبل انھوں نے یہ کارنامہ پالے کیلی میں آسٹریلیا کے خلاف 2011 میں انجام دیا جس میں ان کی پرفارمنس 16 رنز کے بدلے 6 وکٹیں رہیں۔