غائب دماغ اسمتھ نے سیلفی میں منگیتر کے بجائے کسی اور کو ٹیگ کردیا
میلبورن:(ملت آن لائن) اسٹیون اسمتھ اپنی منگیتر ڈینی ولز کے ہمراہ آسٹریلین اوپن کا ٹینس میچ دیکھنے گئے تاہم اس موقع کی سیلفی شیئر کرتے ہوئے انھوں نے منگیتر کے بجائے کسی اور ڈینی ولز کو ٹیگ کردیا۔
آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے سوئس ٹینس اسٹار روجر فیڈرر کے ہمراہ بھی سیلفی شیئر کی، انھوں نے تصویر کے ہمراہ لکھا کہ میں اور ڈینی ولز دونوں ہی ٹینس کو پسند کرتے ہیں، منگیتر کے بجائے انھوں نے کسی اور ڈینی ولز کو ٹیگ کیا جس پر شائقین کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی کپتان ایک بار پھر غائب دماغی کا شکار ہوئے جیسا کہ گزشتہ برس دورئہ بھارت کے دوران ریویو لینے سے قبل انھوں نے ڈریسنگ روم کی جانب دیکھا اور پھر کہا تھا کہ وہ دماغی طور پر حاضر نہیں تھے۔