خبرنامہ

غیرملکی پلیئرز کی سیکیورٹی پر فیکا کے خدشات دور کریں گے،شہریار

پاکستان:(ملت+اے پی پی) کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ غیرملکی پلیئرز کی سیکیورٹی پر فیکا کے خدشات دورکرنے کی کوشش کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ غیرملکی پلیئرز کے پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کھیلنے کے حوالے سے فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن (فیکا) سے بات چیت کریں گے اور پاکستان میں غیرملکی پلیئرز کی سیکیورٹی کے حوالے سے خدشات دور کرنے کی کوشش کریں گے۔ شہریار خان کاکہنا تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کے حوالے سے کوئی مسائل نہیں ہیں، ہم انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن کو پلیئرز کی سیکیورٹی کے حوالے سے مطمئن کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ واضح رہے کہ فیکا نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر غیر ملکی کھلاڑیوں کو لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل نہ کھیلنے کی تجویز دی ہے۔