فتح کا حصول انتھک محنت سے ممکن ہوا، سرفراز احمد
ماؤنٹ ماؤنگانوئی:(ملت آن لائن) نیوزی لینڈ کیخلاف ٹوئنٹی 20 سیریز جیتنے پر پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اختتامی دونوں مقابلوں میں فتح کا حصول پلیئرز کی انتھک محنت سے ہی ممکن ہوا جس پر تمام پلیئرز اس جیت پر ستائش کے حقدار ہیں۔ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹوئنٹی 20 سیریز جیتنے پر پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ کامیابی کا کریڈٹ ٹیم کی سخت محنت کو قرار دے دیا، انھوں نے کہا کہ ٹور میں ابتدائی 6 میچز ہارجانے کے بعد اختتامی دونوں مقابلوں میں فتح کا حصول پلیئرز کی انتھک محنت سے ہی ممکن ہوا، جس پر تمام پلیئرز اس جیت پر ستائش کے حقدار ہیں، میں نے کھلاڑیوں سے کہا تھا کہ ہمارے پاس کھونے کیلیے اب کچھ نہیں ہے۔
قومی کپتان نے کہا کہ ہم ون ڈے سیریز میں وائٹ واش ہونے کے بعد ٹوئنٹی 20 سیریز کا ابتدائی مقابلہ بھی ہارگئے تھے، ہمارے لیے ٹور کا 0-8 سے نتیجہ بدتر ہوتا، اوپنر فخر زمان نے اتوار کو تیسرے ٹوئنٹی 20 میں کیوی بولرز کے سامنے اعتماد سے بیٹنگ کی، ٹیم رینکنگ میں دوبارہ نمبرون پوزیشن کا مل جانا کھلاڑیوں کی سخت محنت اور میری ٹیم انتظامیہ کی سپورٹ سے ہی ممکن ہوا۔
سرفراز احمد نے اسٹیڈیم میں موجود شائقین کا بھی شکریہ ادا کیا، شاداب خان کو میچ کا ہیرو قرار دیاگیا، انھوں نے اختتام پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں نے یہاں کھیل کر خاصا لطف پایا، مجھے بگ بیش کھیلنے کا بھی تجربہ میسر آیا، ہماری ٹاپ آرڈراگرچہ ون ڈے سیریز میں رنز نہیں کرپائی لیکن مختصر فارمیٹ کے ان مقابلوں میں انھوں نے عمدہ پرفارمنس دی، میرے خیال میں یہی بڑا فرق ہے، میں نے نیوزی لینڈ میں اپنے وقت کو انجوائے کیا لیکن اب پاکستان سپر لیگ کا وقت آگیا ہے جب کہ عامر سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ لینے پر انتہائی مسرور دکھائی دیے۔
قومی کپتان انھوں نے کہا کہ یہ ہمارے لیے مشکل دورہ تھا اور یہ فتح ہمارے لیے بہت خاص معنی رکھتی ہے، ون ڈے سیریز ہارنے کے بعد ہم اپنے شائقین کو کچھ خوشیاں لوٹانے میں کامیاب رہے، اس فارمیٹ میں ہم نے اپنی صلاحیتوں کا عمدہ استعمال کیا، اس کا کریڈٹ ٹیم منیجنٹ کو بھی جاتا ہے، ون ڈے میچز اچھے نہیں رہے تھے لیکن ٹوئنٹی20 سیریز کی فتح اور یہ ایوارڈ میرے لیے بہت اہم ہے۔
دوسری جانب کیوی کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے غیرمعمولی پرفارمنس پیش کی اور بلاشبہ وہ اس جیت کے حقدار تھے، انھوں نے عمدہ بیٹنگ کی اور پھر جس انداز سے انھوں نے بولنگ کی وہ بڑا فرق ثابت ہوئی، انھوں نے ہر شعبے میں عمدہ کھیل پیش کیا، ہم آنے والی ٹرائی سیریز میں جیت کا عزم لیکر اتریں گے، واضح رہے کہ آئندہ ماہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کی شرکت سے ٹوئنٹی 20 سیریز ہوگی، جس کے میچز آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہوں گے۔