خبرنامہ

فخرزمان نیوزی لینڈ میں عمدہ کارکردگی کیلیے پُرعزم

فخرزمان

فخرزمان نیوزی لینڈ میں عمدہ کارکردگی کیلیے پُرعزم

لاہور:(ملت آن لائن) فخر زمان نیوزی لینڈ کی مشکل کنڈیشنز میں عمدہ کارکردگی دکھانے کیلیے پُرعزم ہیں۔ پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز کا نائب کپتان مقررہونے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ مجھے جو ذمہ داری ملی اسے بخوبی انجام دینے کی کوشش کروں گا، کپتان برینڈن میک کولم سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔ انھوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے پہلے میں نے عاقب جاوید کو فون کرکے کہا کہ میرے گاؤں میں میگا ایونٹ کی تیاری کیلیے سہولیات نہیں تو انھوں نے مجھے لاہور بلا لیا، این سی اے کوچز نے بھی ٹریننگ کرائی، میگا ایونٹ کے بعد بھی یہاں اپنی خامیاں دور کرنے کیلیے کام کیا، فخر نے کہا کہ جب ہم قومی ٹیم کی طرف سے کھیلتے ہیں تو مسلسل ٹریننگ کرنا پڑتی ہے، نیوی کے کوچز نے بہت ساتھ دیا۔
اوپنر نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں کھیلنے کا موقع تو کبھی نہیں ملا، سنا ہے کہ کنڈیشنز یواے ای سے قطعی مختلف اورآسان نہیں ہوتیں، اس کا ایک فائدہ ہے کہ اچھی ٹیم کیخلاف کرکٹ کھیل کر سیکھنے کا موقع ملے گا۔ پرفارم کرنے سے اعتماد میں بھی کئی گنااضافہ ہوگا،ہم مشکل کنڈیشنز کو چیلنج کے طور پر لیتے ہوئے چیمپئنز ٹرافی کی کارکردگی دہرانے کی پوری کوشش کرینگے۔