عبدالخالق نے پاکستان کیلئے بین الاقوامی تمغات جیتے اور پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا۔لیکن اپنی ان تمام کامیابیوں کے بعد انہوں نے گمنامی کی زندگی گزاری اور گمنامی میں ہی 10 مارچ 1988 کو وفات پائی۔لیکن افسوس صد افسوس کہ آج بھی اس عظیم ہیرو کا نام لینے والا اور اسے یاد کر نے والا کوئی نہیں۔
1960 میں صدر ایوب خان نے پاک بھارت تعلقات کی بہتری کیلئے لاہور میں ایک ریس منعقد کروائی جس میں بھارت کی طرف سے ملکھا سنگھ اور پاکستان کی طرف سے عبدالخالق مدِ مقابل ہوئے لیکن اس ریس میں عبدالخالق ہار گیا کیونکہ صدر ایوب ملکھا سنگھ کو جیتتا ہوا دیکھنا چاہتے تھے تاکہ جیت کا سہرا ان کے سر بندھے اور تعلقات میں بہتری کی راہ ہموار ہوسکے۔
|