خبرنامہ

فواد احمد بیٹ کے بغیر بیٹنگ کیلئے میدان میں جا کر مذاق کا نشانہ بن گئے

سڈنی (ملت + آئی این پی) آسٹریلوی ڈومیسٹک میچ میں پاکستان نژاد آسٹریلوی کرکٹر فواد احمد بغیر بیٹ کے بیٹنگ کیلئے میدان میں چلے گئے۔فواد احمد اپنی ڈومیسٹک ٹیم وکٹوریہ کی جانب سے عام طور پر 11ویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہیں۔ شیفلڈ شیلڈ میچ میں ویسٹرن آسٹریلیا سے میچ کے دوران فواد اس وقت مذاق بن کر رہ گئے جب گلوز پہن کر بغیر بیٹ تھامے بیٹنگ کیلیے وکٹ کی جانب چل دیے، بعدازاں ان کے ایک ساتھی کھلاڑی نے پیچھے سے ا?واز لگاکر انھیں واپس بلا کر بیٹ تھمایا۔