فٹبالر پیلے نے برازیل کے چھٹی بار فٹبال ورلڈ کپ جیتنے کی پیشگوئی کردی
ریو ڈی جنیرو:(ملت آن لائن) سابق فٹبالر پیلے نے برازیل کے چھٹی بار ورلڈ کپ جیتنے کی پیشگوئی کردی۔ پیلے نے کہا کہ رواں برس جون، جولائی میں شیڈول میگا ایونٹ میں ہماری ٹیم فیورٹ ہوگی، انہوں نے کہا کہ اگرچہ 2014 میں ہوم گرائونڈ پر برازیل کو اپنی تاریخ کی بدترین شکست کا سامنا رہا تھا، جہاں پر سیمی فائنل میں جرمن ٹیم نے انھیں 1-7 کے بڑے مارجن سے ہرادیا تھا، بعدازاں جرمنی نے ہی ورلڈ کپ ٹرافی بھی اپنے نام کی تھی تاہم اپنے عہد کے بہترین کھلاڑی پیلے کا اصرار ہے کہ برازیلی ٹیم کے نئے کوچ ٹائٹ نے ٹیم کو ورلڈ کپ ٹرافی کیلیے تیار کرلیا ہے جب کہ گذشتہ میگا ایونٹ میں اگرچہ ہمارے پاس بہترین پلیئرز تھے لیکن ہماری ٹیم بے ترتیب تھی۔