خبرنامہ

فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو عبرتناک سزا ملنی چاہیئے،محمد حفیظ

لاہو ر (ملت + آئی این پی) قومی کرکٹرمحمد حفیظ نے پی ایس ایل میں ناقص کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ سیکھنے کا عمل کبھی ختم نہیں ہوتا ، انجری کی وجہ سے بہت سی مشکلات کا سامنا کیا ،آسٹریلیا میں میری کارکردگی اچھی تھی ، سلیکشن ٹیم سلیکشن میں بہت سی چیزوں کو مد نظر رکھتی ہے، مجھ پر جو اعتماد کیا گیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا ، کسی بھی کھلاڑی کے لئے کم بیک کرنا آسان نہیں ہوتا ، کوشش تھی کہ بولنگ میں کم بیک کروں ، پی سی بی انتظامیہ کو خود کہا کہ میں فٹ نہیں ہوں ،کیرئیر کو آگے لے جانے کیلئے بہت سی قربانیاں دینا پڑتی ہیں ،چاہوں گا اپنی کارکردگی اور فٹنس کی وجہ سے ٹیم میں رہوں۔ پی ایس ایل میں سپاٹ فکسنگ پر بات کرتے ہوئے قومی کرکٹر نے کہا کہ پاکستان کی عزت کو نقصان پہنچانے کو غلطی نہیں کہا جاسکتا ، دوباہ سے فکسنگ سکینڈل آنا تکلیف دہ ہے،جس کھلاڑی نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے اس کو دوبارہ عزت نہیں ملنی چاہئے،فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو مثالی سزا دینی چایئے۔