خبرنامہ

قائد اعظم کرکٹ ٹرافی کا ساتواں مرحلہ کل سے شروع ہوگا

اسلام آباد ۔ 11نومبر (ملت + اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے زیراہتمام جاری قائد اعظم کرکٹ ٹرافی کا ساتواں مرحلہ کل ہفتہ کو شروع ہوگا۔ اس سلسلے میں گروپ اے کے میچز میں اسلام آباد ڈائمنڈ گراؤنڈ پرلاہور ریجن بلیو کا مقابلہ اسلام آباد سے ہوگا، ارباب نیاز سٹیڈیم پشاور میں کراچی بلیو اور پشاور کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائیگا۔ جناح سٹیڈیم سیالکوٹ میں یونائٹیڈ بنک کا سوئی سدرن گیس کمپنی سے آمنا سامنا ہوگا، ملتان سٹیڈیم میں پاکستان واپڈا کا حبیب بینک سے ٹکراؤ ہوگا، گروپ بی کے میچز میں لاہور قذافی سٹیڈیم میں کراچی وائٹس کا مقابلہ لاہور وائٹس سے ہوگا، راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں راولپنڈی اور فاٹا کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا، فیصل آباد میں اقبال سٹیڈیم میں پی آئی اے اور سوئی نادرن گیس کی ٹیموں کے درمیان ٹکراؤ ہوگا۔ راولپنڈی میں کے آر ایل سٹیڈیم میں کے آر ایل اور نیشنل بینک کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔