خبرنامہ

قومی تائیکوانڈو ٹیم ایشیئن گیمز میں شرکت کیلئے16 اگست کو انڈونیشیاء روانہ ہوگی

اسلام آباد: (ملت آن لائن) 9 رکنی قومیتائیکوانڈو ٹیم ایشیئن گیمز میں شرکت کیلئے 16 اگست کو انڈونیشیاء روانہ ہوگی۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر وسیم احمد جنجوعہ کے مطابق ایونٹ کیلئے6 کھلاڑیوں اور 3 آفیشلز کا انتحاب کیا ہے۔ کھلاڑیوں میں 3 مرد اور 3 خواتین کھلاڑی اور 3 آفیشلزشامل ہیں۔ مرد کھلاڑیوں میں ہارون خان، شاہ زیب خان اور محمد اقبال شامل ہیں جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں نمرہ واسک، انیلا احمد اور سعیدہ شہزادی سدرہ بتول شامل ہیں ۔ اسی طرح کورین کوچ سنگ جے لی بطور کوچ ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔ صبا شمیم خواتین کوچ اور اختر بٹ بطر منیجر ٹیم کے ساتھ جائیں گے۔ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ تربیتی کیمپ میں قومی کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں اور کیمپ میں انہیں جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دی جا رہی ہے۔ ایشین گیمز 18 اگست سے 2 ستمبر تک انڈونیشیاء کے شہر جکارتہ میں کھیلے جائینگے ۔ انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتحاب کیا ہے توقع ہے کہ ایونٹ میں قومی کھلاڑی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔