خبرنامہ

قومی جونیئروالی بال ٹیم کے کھلاڑیوں کاتربیتی کیمپ جاری

اسلام آباد (ملت + آئی این پی)پاکستان والی بال فیڈریشن کی جانب سے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت قومی جونیئر ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پی ایس بی کوچنگ سنٹر پشاورمیں جاری ہے۔ خیبرپختونخوا والی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اور قومی کوچ وقار خالد نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے 21 کھلاڑی شرکت کررہے ہیں جن میں محمدوسیم، شہریار، سید اویس شاہ، عثمان فرید، عا بدجمیل، محمد چینا، نوبیل شہزاد، محمد ثاقب، بلال خان، اذان علی،علی عمر، محمد اسحاق، عدنان احمد، خالدحسین، حماد، فہد رضا، عطااللہ، ندیم خان، احمد اورشاہ زیب شامل ہیں،کوچنگ کے فرائض مظہر حسین گجر، محمد اکرم اور وقار خالد انجام دے رہے ہیں۔