خبرنامہ

قومی جونیئر والی بال ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری

اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (ملت + اے پی پی) پاکستان والی بال فیڈریشن کی جانب سے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت قومی جونیئر ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پی ایس بی کوچنگ سنٹر پشاور میں جاری ہے۔ خیبرپختونخوا والی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اور قومی کوچ وقار خالد نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے 21 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جن میں محمد وسیم، شہریار، سید اویس شاہ، عثمان فرید، عابدجمیل، محمد چینا، نوبیل شہزاد، محمد ثاقب، بلال خان، اذان علی، علی عمر، محمد اسحاق، عدنان احمد، خالد حسین، حماد، فہد رضا، عطااللہ، ندیم خان، احمد اور شاہ زیب شامل ہیں،کوچنگ کے فرائض مظہر حسین گجر، محمد اکرم اور وقار خالد انجام دے رہے ہیں۔