خبرنامہ

قومی نیٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ(آج) شروع ہوگا

اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (ملت + اے پی پی) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے قومی نیٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ (آج) پیر سے پی ایس بی کوچنگ سینٹر کراچی میں شروع ہوگا۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں کے بتایا کہ تربیتی کیمپ کیلئے ملک بھر سے 21 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جن میں عبدالحق، عثمان بشیر، صمد مسعود، محمد شعیب، محمد اختر، زاہد سلطان، محمد پریم شہزاد، اظہر سیلم، زاہد اقبال، محمد خورشید، محمد شمریز، زاہد خان، فیصل الرحمن، محمد عامر، حمود الرحمن، محمد عرفان، عمیر حسن، محمد ظہور، اعجازالحق، علی رضا اور محمد علی شامل ہیں، تربیتی کیمپ 7 دسمبر تک جاری رہے گا۔ 12 رکنی منتخب ملائیشیا کے شہر کوالالمپو ر میں 9 سے 11 دسمبر تک کھیلے جانے والی ایشین نیٹ بال چیمپین شپ میں شرکت کریگی۔