خبرنامہ

قومی ویمن کرکٹر اسماویہ اقبال آج رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گی

قومی ویمن کرکٹر اسماویہ اقبال آج رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گی

لاہور:(ملت آن لائن) پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی اسماویہ اقبال ہفتے کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔ اسماویہ اقبال کی شادی پاکستان اے کی جانب سے کھیلنے والے کرکٹر عبدالرحمان مزمل سے ہو رہی ہے۔ اس موقع پر اسماویہ نے بتایا کہ والدین کی خواہش تھی کہ ان کی شادی کسی کرکٹر سے ہو۔ آج بروز ہفتہ شادی کی اننگز شروع کرنے والی اسماویہ نے کہا کہ میرا ذہن ہمیشہ سے کرکٹ کی طرف ہی مائل رہا ہے لیکن شادی بھی زندگی کا ایک حصہ ہے۔ اسماویہ 2005 سے کرکٹ کھیل رہی ہیں اور اب تک 92 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں جب کہ اسماویہ ٹی ٹوئنٹی میں ہیٹ ٹرک کرنیوالی پہلی خاتون کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی رکھتی ہیں۔