خبرنامہ

قومی ٹیم چوتھے قطر انٹرنیشنل کپ ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ میں شرکت کریگی

اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (ملت + اے پی پی) پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے نائب صدر محمد راشد ملک نے کہا ہے کہ قومی ٹیم چوتھے قطر انٹرنیشنل کپ ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ میں شرکت کریگی۔ چیمپیئن شپ 15 دسمبر سے شروع ہوگی جس میں پاکستان کے پانچ کھلاڑی شرکت کریں گے، اس سلسلہ میں ایونٹ کی تیاری کیلئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے۔ چیمپیئن شپ چار روز تک جاری رہے گی۔