خبرنامہ

قومی ہاکی ٹیم دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کیلئے روانہ ہوگئی

لاہور (ملت + آئی این پی) پاکستان ہاکی ٹیم آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دورے کے لئے روانہ ہوگئی۔ ٹیم اپنے دورے میں 5میچ نیوزی لینڈ اور 4 آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔پاکستان ہاکی ٹیم دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے لیے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ سے روانہ ہوئی۔ ٹیم 20 کھلاڑیوں اور 6 آفیسشلز پر مشتمل ہے۔ ہاکی ٹیم کے دورہ میں کل 9 میچز شیڈول ہیں جن میں 5 میچ نیوزی لینڈ جبکہ 4 میچ آسٹریلیا میں کھیلے جائیں گئے۔ ہاکی اسکواڈ میں 5 نئے کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا گیا ہے۔ ٹیم کی قیادت حسیم خان کریں گے۔ہیڈ کوچ خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ ٹیم میں نئے کھلاڑی شامل ہیں۔ مضبوظ ٹیم کے خلاف بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔ خواجہ جنید نے کہا کہ سلیکٹرز اور دیگر مینجمنٹ کی مشاورت سے بہترین ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ٹیم کا مورال بلند ہے۔ نئے کھلاڑیوں سے اچھی توقعات ہیں۔