خبرنامہ

لاہور میں فائنل کیلئے پھٹیچر کھلاڑی بلائے گئے: عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو غیرملکی کھلاڑیوں کا پاکستان آنا ایک آنکھ نہ بھایا،ان کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے لیے جو غیرملکی کھلاڑی بلائے گئے ان کا نام نہیں جانتا،پی ایس ایل کیلئے پھٹیچر غیرملکی کھلاڑی بلائے گئے۔ عمران خان نے گزشتہ روز بنی گالہ میں سپریم کورٹ رپورٹرزایسو سی ایشن سے گفتگو میں کہا کہ لاہور میں فائنل کے لیے پھٹیچر کھلاڑی بلائے گئے، ایسے کھلاڑیوں کو پیسے دیں تو ڈومیسٹک کھیلنے آجائیں۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے ایسے ہی کسی کو پکڑ کر افریقا سے لے آئے کہ غیرملکی کھلاڑی آگیا، یہ نہیں پتا کہ وہ کون تھے۔جو غیرملکی کھلاڑی لائے گئے انہیں تو ویسے ہی آجانا تھا، آپ ان کو پیسے دیں تو وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے آجاتے،اصل میں جو بڑے بڑے نام ہیں انہیں نہیں آنا تھا۔