خبرنامہ

لیگ میں کرپشن کھلاڑیوں کی انفرادی غلطی ہے: محمد حفیظ

لاہور (ملت + آئی این پی) سابق کپتان محمد حفیظ بھی پی ایس ایل فکسنگ پر بول پڑے۔ کہتے ہیں لیگ میں کرپشن کھلاڑیوں کی انفرادی غلطی ہے۔ قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے ۔ سابق کپتان کے مطابق پی ایس ایل میں فکسنگ کھلاڑیوں کی انفرادی غلطی ہے۔ ان کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے۔ آل راؤنڈر نے کہا کہ سپر لیگ میں بیٹنگ فارم واپس لانے کے لئے سخت محنت کر رہا ہوں۔ محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں کرپشن مکمل طور پر ختم ہونی چاہئے۔ فکسر کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا مشکل ہو جاتا ہے۔