خبرنامہ

مارٹینا ہنگیس یو ایس اوپن ویمنز ڈبلز ایونٹ کے سیمی فائنل سے باہر

نیویارک :(اے پی پی) کارولین گارشیا اور کریسٹینا ملاڈینوویک پر مشتمل ٹاپ سیڈد فرانسیسی جوڑی یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئی۔ فرانسیسی جوڑی نے سیمی فائنل میں سویٹزرلینڈ کی ٹینس سٹار مارٹینا ہنگیس اور انکی امریکن جوڑی دار کوکو کو شکست دیکر میگا ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ امریکہ میں جاری میگا ایونٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں کارولین گارشیا اور کریسٹینا ملاڈینوویک پر مشتمل ٹاپ سیڈد فرانسیسی جوڑی نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سوئس مارٹینا ہنگیس اور انکی امریکن ساتھی کوکو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے زیر کر کے ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔