خبرنامہ

ماریا شارا پووا وائلڈ کارڈانٹری کا معاملہ ،ٹینس سٹارزنے مخالفت کردی

لندن (ملت + آئی این پی) ماریا شراپووا کل ٹینس کی ملکہ تھیں آج دوسروں کے رحم و کرم پر ہیں۔ وہ جہاں کھڑی ہو جائیں لائن وہیں سے شروع ہوتی تھی۔ آج وائلڈ کارڈ کی محتاج ہو گئیں۔ ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی نے ماریا کا کیرئیر داغ دار کر دیا۔ان پر پابندی چھبیس اپریل کو ختم ہو گی جس سے دو دن پہلے اسٹٹ گارٹ اوپن کا آغاز ہو گا۔ آرگنائزرز نے ماریا کو وائلڈ کارڈ انٹری دے دی۔ یہ سخاوت دیگر کھلاڑیوں کو کھٹکنے لگی۔ اسٹارز کا کہنا ہے کہ کھلاڑی چاہے کوئی بھی ہو قوانین ایک جیسے ہونے چاہئیں۔ اگر کسی کھلاڑی نے ڈسپلن توڑا ہے تو پابندی کے خاتمہ تک اسے انٹری نہیں ملنی چاہیے۔