خبرنامہ

محمد عرفان نے امریکا کی جانب سے باسکٹ بال کھیلنے کی پیشکش ٹھکرا دی

محمد عرفان نے امریکا کی جانب سے باسکٹ بال کھیلنے کی پیشکش ٹھکرا دی

لاہور:(ملت آن لائن) طویل قامت قومی فاسٹ بولر محمد عرفان نے امریکا کی جانب سے باسکٹ بال کھیلنے کی پیشکش مسترد کر دی، پیسر کا کہنا ہے کہ پاکستان ہی میرے لیے سب کچھ ہے، اس کیلیے جان بھی حاضر ہے۔

ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے بتایا کہ طویل قامت کی وجہ سے امریکا کی جانب سے باسکٹ بال کھیلنے کی آفر کی گئی ہے، کہا گیا کہ یہاں آ کر باسکٹ بال کھیلیں، آپ کو امریکی شہریت بھی دیں گے تاہم میں نے کہا کہ پاکستان ہی میرے لئے سب کچھ ہے، میں یہاں ہی رہوں گا، پاکستان کیلیے جان بھی حاضر ہے۔

واضح رہے کہ محمد عرفان پر پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں بکی کے رابطے کی اطلاع تاخیر سے کرنے پر 6 ماہ کی پابندی عائد کی گئی تھی، پابندی ختم ہونے کے بعد وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہے ہیں اور قومی ٹیم میں واپسی کے منتظر ہیں۔