خبرنامہ

محمد عرفان کی جگہ فرید احمد کو ایشین چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا کپتان مقررکردیاگیا

لاہور(ملت ،اے پی پی )پاکستان ہاکی فیڈریشن نے محمد عرفان کی جگہ فرید احمد کو ایشین چیمپئنز ٹرافی میں قومی ہاکی ٹیم کا کپتان مقررکردیا۔ محمد عرفان سفری دستاویزات نامکمل ہونے کے باعث ٹیم کے ہمراہ ملیشیاء نہ جاسکے تھے ۔ ذرائع کے مطابق محمد عرفان نے برطانوی ویزہ کیلئے اپنا پاسپورٹ سفارتخانے میں جمع کرایا تھا لیکن بروقت واپس نہ ملنے کے باعث وہ ایشین چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم کی قیادت نہیں کرسکیں گے۔